شیری رحمان

تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوسناک ہے، آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اپنے دور میں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا ہے کہ قرضہ واپس کون کرے گا۔ جب خود قرضے لے رہے تھے اس وقت ان کو غربت اور مہنگائی بڑھنے کی فکر کیوں نہیں تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آئی ایم ایف کو ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑنے کے بعد بھی اس طرح کے خط لکھنے کا مقصد کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے سے انکار کے بعد آپ کے منہ میں کیا رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے