آصف زرداری

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے۔

تفصیلات   کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی  زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری  پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا، اس سلسلے میں ہمیں اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بانیِ پاکستان کے ویژن کو فراموش نہیں کرناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے