ایاز صادق

تحریک انصاف والے اپنی حکومتیں چھوڑ کر رسک لینے جا رہے ہیں ، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف والے اپنی حکومتیں چھوڑ کر رسک لینے جا رہے ہیں ، یہ ن لیگ کے لیے وِن ، وِن سچویشن ہے ۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ن لیگ میدان میں اُترنے کے لیے تیار ہے ، انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف اور مریم نواز کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تحریک انصاف حکومت میں ہے ،الیکشن کے وقت ان کے پاس نہ بے ساکھیاں ہوں گی نہ وہ صورت حال ہوگی جو 2018 میں تھی۔ دوسری جانب انہوں نے پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کے ضمنی انتخاب پر سوالیہ نشان بھی اٹھا دیا۔

واضح رہے کہ ایازصادق نے کہا کہمونس الہٰی کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق بیان کے بعد  اب ہمیں شک ہوتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر جو ضمنی انتخاب ہوا، وہ 100 فی صد شفاف تھا یا مینج تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مونس الہٰی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا  تھا کہ جنرل باجوہ کے خلاف موجودہ مہم غلط ہے ، جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا بلکہ انہوں نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی مجھ سے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے