عائشہ غوث پاشا

ملک میں فارن کرنسی اکاونٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ملک میں فارن کرنسی اکاونٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اعداد و شمار شیئر کئے ہیں، آئی ایم ایف کے سٹیٹ بینک کیساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں، آئی ایم ایف حکام کو کہا ہے وہ جلد نویں جائزے کو مکمل کریں۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 9 واں ریویو جلد مکمل کرلیں گے۔ تمام دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو فنڈز کی یقین دہانی کرا دی ہے، آئی ایم ایف کو بجٹ میں دی گئی ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں ٹیکس چھوٹ دینا پڑی، پیداوار بڑھانے اور نوکریاں پیدا کرنے کیلئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوتے ہیں، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ پیداوار بڑھے اور عوام کو روزگار ملے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے