پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ‘چیٹ جی پی ٹی’ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور حیران کن طور پاکستان میں انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر جیسے مقبول سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے زیادہ استعمال کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کر سکی تھی،اس کے بعد اب تک کوئی اعداد و شمار تو سامنے نہیں آئے مگر صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ سروسز اور ویب سائٹس کی رینکنگ کرنے والی سروس similarweb کی فہرست میں پاکستان میں مقبول ترین سائٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے مقبول ترین ویب سائٹس میں اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی) کی ویب سائٹ 7 ویں نمبر پر ہے،اس کے مقابلے میں انسٹاگرام 8 ویں، ٹوئٹر 9 ویں جبکہ ٹک ٹاک 10 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے