مولانا فضل الرحمن

پاکستان کا بچہ بچہ غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمن

لاڑکانہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شہید اسلام طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ مکافات عمل کا شکار ہے جو کبھی سر نہیں اٹھاسکے گا، کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو، یہ صرف سندھ نہیں پاکستان کی سیاست میں تبدیلی لائے گا، 75 سال سے ملک میں غلط قیادت کو منتخب کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نیب بنایا گیا تو ہم نے تب ہی کہا تھا یہ سیاسی انتقام کا ادارہ ہے 18 ویں ترمیم کے موقع پر کہا نیب کو ختم کرو، نیب کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، یہودی ایجنٹ کو لایا جارہا ہے ایک دن کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرلو۔

انہوں نے کہا کہ عرب دنیا سے کہہ رہا ہوں آج وہاں کے یتیم بچوں اور ماں بہنوں نہتے نوجوانوں کا خون تمہیں بلا رہا ہے، غزہ کے یتیم پکار رہے ہیں کہ عرب دنیا کیسے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کر سکتی ہے؟۔ غزہ کے مجاہدوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے، ہم نے 15 سال سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے