صحافی

غزہ میں ایک اور صحافی شہید

پاک صحافت صہیونیوں کے نئے حملوں میں الاقصیٰ ٹی وی چینل کا ایک صحافی شہید ہوگیا۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف شروع کیے گئے نئے حملوں کے دوران الاقصیٰ ٹی وی چینل کا ایک صحافی شہید ہوگیا۔ اس طرح غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔

سماء خبررساں ایجنسی نے فلسطین کی وزارت اطلاعات و نشریات کے حوالے سے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ الاقصیٰ ٹی وی چینل کے صحافی عبداللہ درویش صہیونی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کے لیے غزہ میں صحافیوں کو قتل کر رہی ہے۔ یہ نہیں چاہتی کہ دنیا غزہ کی حقیقت سے واقف ہو، یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت صحافیوں کو قتل کر رہی ہے تاکہ خبروں کو پوری دنیا میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یکم دسمبر کو صیہونیوں نے اپنے مظالم کا دوبارہ آغاز کیا اور غزہ پر صبح کے وقت کم از کم 7 حملے کئے۔ خاص بات یہ ہے کہ درجنوں صحافیوں کی شہادت کے باوجود غزہ میں موجود صحافی پوری حوصلے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

غزہ جنگ کے علاوہ، نیتن یاہو اور تل ابیب کے دو اسٹریٹجک مسائل

(پاک صحافت) اسی وقت جب صیہونی غزہ میں جنگ بندی کے ساتویں مہینے میں بھٹک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے