واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر میں مزید بہتری

(پاک صحافت) اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر میں کئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ یہ نئی تبدیلیاں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کے دورانیے کو بڑھایا جا رہا ہے۔ ابھی ایک اسٹیٹس 24 گھنٹے میں خودکار طور پر غائب ہو جاتا ہے مگر نئی تبدیلی کے بعد صارفین کے پاس 4 آپشنز ہوں گے۔ 24 گھنٹے، 3 دن، ایک ہفتے اور 2 ہفتے کے آپشنز میں سے صارفین اپنی مرضی کے وقت کا انتخاب کر سکیں گے۔ البتہ وہ اس وقت کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت تبدیل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ فروری 2023 میں کمپنی کی جانب سے وائس اسٹیٹس کو بھی ایپ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اسی طرح پرائیویٹ آڈینس سلیکٹر بھی اس کے ساتھ پیش کیا گیا تھا تاکہ اگر کوئی صارف اپنے اسٹیٹس کو مخصوص افراد تک محدود کرنا چاہے تو اس کے لیے ایسا ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے