اسٹیٹ بینک آف پاکستان

پاکستان نے بڑا قرضہ ادا کردیا

کراچی (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک نے کامیابی کے ساتھ یورو بانڈ کے واجب الادا ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 12 اپریل 2024 کو ایک ارب ڈالر کے انٹرنیشنل بانڈز کی ادائیگی پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا ہے۔

بینکنگ ذرائع کےمطابق ادائیگی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائز میں ایک ارب ڈالر کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر سات ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی حکام نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) کے دوسرے اور حتمی جائزے پر عملے کی سطح کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ مشن

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے