طلال چوہدری

اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگئی۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پشین جلسے سے ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ صرف اور صرف کرسی کے حصول کی کوشش ہے، انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی؟ کیا کسی نے جلسہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، کیا کسی نے فلسطین مسئلے پر کوئی بات کی، کیا کسی نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر کوئی بات کی۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں عوام کے ساتھ جو کچھ کیا، عوام اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے، پی ٹی آئی کی کرسی کی سیاست عوام جان چکے ہیں، عوام ان کے دھوکے میں اب نہیں آئیں گے، عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں، اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ناکام جلسے میں ایک سیاسی رہنما کے خلاف کی گئی نعرے بازی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے