کورونا

پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ، 3 ماہ بعد ایک ہی دن میں پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی  چوتھی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، 3 ماہ کے بعد پہلی بار ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔ این سی او سی کے مطابق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5026 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 62 افراد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک  میں آخری بار 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز 29 اپریل کو دیکھے گئے تھے، 29 اپریل کو ملک  میں 5119 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ 131 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 34 ہزار 837 تک جاپہنچے ہیں۔ خیال رہے کہ موجودہ اضافے کی وجہ ڈیلٹا قسم کو ٹھہرایا گیا جو چند ماہ قبل بھارت میں ظاہر ہوا تھا، سماجی سست روی اور عید الاضحیٰ کے دوران سرگرمیاں بڑھنے سے چوتھی لہر میں کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے