شہباز شریف

پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا، وزیر اعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جو ن لیگ نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت  کی جانب سے  دانستہ روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے 4 سال پنجاب کو نااہل اور کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ کے سپرد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں نئے منصوبے تو درکنار بلکہ ہمارے شروع کیے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعظم کے مشیر، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے