سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل کا اعزاز

راولپنڈی (پاک صحافت) سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل کا اعزاز دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ جہاں انہوں نے ولی عہد  محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،  جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔ خیال رہے کہ  اس موقع پر عسکری شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے