مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا پر اپنا کورونا ویکسینیشن کارڈ شیئر کر دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنا کورونا ویکسینیشن کارڈ شیئر کر دیا، سید مراد علی شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں نے ویکسین لگوالی ہے، آپ بھی لگوائیں۔‘

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ویکسینیشن کارڈ شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے لہٰذا ویکسین لگوا کر خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ رکھیں۔‘ یاد رہے کہ رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.79 فیصد تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیئے گئے11 ہزار 65 افراد کے ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 632 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ دوسری جانب سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے