ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی حکومت ملک کی معاشی رگ کاٹ رہی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک کی معاشی رگ کاٹنے پر مصر ہے، جس سے ملک بھر میں سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے لئے پانی کے بعد اب گیس بھی بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے صنعتوں کے لئے گیس کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ صنعتوں کے لئے گیس کی بندش سے پیداواری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں جبکہ گرمیوں میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے گیس کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی صنعتوں کو گیس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر صنعت کاروں کے ساتھ مل کر احتجاج شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے