رانا ثناءاللہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک دشمنوں نے کیا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک دشمنوں نے کیا لیکن اب ہم ایسا معاہدہ کریں گے جس سے عوام کی زندگی متاثر نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایک تاثر کی بنیاد پر ازخود نوٹس لینا ادارے کی ساکھ کے لیے تباہ کن ہوگا۔ شہزاد اکبر کے چیلوں نے غلط مقدمے بنائے، کیا غلط مقدمے بنانے والے کا ٹرانسفر نہیں ہونا چاہیے تھا؟ میری ضمانت لینے والے جج کو واٹس ایپ پر ٹرانسفر کر دیا گیا، قانون بدلنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کر کے اب ایسا معاہدہ کریں گے کہ غریب متاثر نہ ہو، پچھلے فیصلے میں جہاں تین جج معزز ہیں، وہاں باقی دو جج بھی معزز ہیں۔ بڑے فیصلوں کا آج اعلان کردیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا پروگرام بھی بحال ہوگا اور حکومت نے مدت بھی پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے