حملہ بے نقاب

اسرائیل کے جھوٹے دعوے اور لازکیہ بندرگاہ پر حملہ بے نقاب

تل ابیب {پاک صحافت} آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے چاول اور چینی کے کنٹینرز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے اپنے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے اسلحے سے لدی ایک گاڑی پر حملہ کیا جب کہ شامی ذرائع نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے لازکیہ کی بندرگاہ پر ایک کنٹینر پر حملہ کیا جس میں چاول تھے۔

خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح غلطی سے چاولوں سے بھرے کنٹینر پر حملہ کیا۔ الاخباریہ چینل نے شامی فائر بریگیڈ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پر صیہونی جنگی طیاروں نے حملہ کیا وہ ایرانی چاول اور چینی سے بھرا ہوا ایک کنٹینر تھا۔

شامی ذرائع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارے دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے شام میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی جنرل

ایران کے بجائے لبنان پر توجہ دیں۔ صیہونی جنرل

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے اس حکومت کے لیڈروں کو مشورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے