سیکیورٹی فورسز

ملک دشمنوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک

پشاور (پاک صحافت) دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کمانڈر ظفر کو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد ظفر خان عرف ظفری ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے، دیگر ہلاک دہشت گردوں میں حسن خان اور انس عرف علی شامل ہیں۔

دوسری جانب اس سے قبل ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈرکو حراست میں لے لیا گیا، دہشتگرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد کے ذریعے نوجوانوں کو کالعدم بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے