زلزلہ

پاکستان میں طاقتور زلزلہ کی پیش گوئی، بلوچستان کے متاثر ہونے کا امکان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کردی گئی، زلزلے کی شدت چھ یا اُس سے زائد ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈچ سائنسدان نے ترکیہ کے بعد پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی کردی ہے، زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔ زلزلہ سینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے

میڈیا ذرائع کے مطابق جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آسکتا ہے۔ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے۔

واضع رہے رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے تین فروری کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں سات اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آئے گا اور ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی تین روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔

6 فروری کو ترکی اور شام میں شدید ترین زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔ ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں سے ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی کی سائنسی وجوہات اب معلوم ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے