انوپم کھیر

سوشل میڈیا پر انوپم کھیر کے فالورزمیں اچانک کمی، اداکار پریشان

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر کے سوشل میڈیا پر فالوورز  اچانک کم ہوگئے، جس پر اداکار انوپم کھیر انتہائی پریشان ہوگئے،  خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اچانک فالوورز کی تعداد 80 ہزار کم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فالوورز کی تعداد میں کمی آنے کے بعد انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے ’ٹوئٹر‘ اور ’ٹوئٹر انڈیا‘ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ 36 گھنٹوں میں ٹوئٹر پر میرے 80 ہزار فالوورز کم ہوئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ فالوورز میں کمی آنے پر اداکار نے ٹوئٹر انتظامیہ سے مخاطت ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ یہ آپ کی اس ایپ میں کوئی خرابی ہے یا پھر کوئی اور مسئلہ ہے۔‘ بالی ووڈ اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سے شکایت نہیں کررہا، صرف پوچھ رہا ہوں کہ اچانک فالوورز کم کیوں ہوگئے۔‘

خیال رہے کہ اس وقت اگر انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد 18 اعشاریہ 7 ملین ہے۔ جب کے اس کے برعکس اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صرف 186 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے