طالبان

فغانستان کا لوٹا ہوا مال واپس لانے کی کوشش، سزائے موت کو بحال کیا جائے گا: طالبان

کابل {پاک صحافت} افغانستان میں وزارت ثقافت اور اطلاعات کے انچارج ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم سابق صدر اشرف غنی کے حوالے کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ، صرف ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس لانا چاہتے ہیں۔

مجاہد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اشرف غنی نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے جسے ہم واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ افغان عوام کی ملکیت ہے۔

مجاہد نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا کوئی اختلاف نہیں ، ہم ایران کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ایک طالبان رہنما نے کہا کہ سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے کی سزا کو بحال کیا جائے گا۔

طالبان کے بانیوں میں سے ایک ملا نورالدین ترابی نے کہا کہ سر قلم کرنے اور پھانسی دینے کی سزائیں دوبارہ بحال کی جائیں گی ، لیکن یہ سزائیں اب عوامی مقامات پر نہیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم زکزاکی

خبر سن کر میں خوشی کے آنسو رو پڑا: شیخ ابراہیم زکزاکی

 پاک صحافت، نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے