سلمان خان

سلمان خان نے نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بھارت کے نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ مانے کی وجہ بتا دی۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے سے بریک کے بعد وہ خود پر کنٹرول نہیں رکھ پاتے تھے البتہ وہ کسی اور کو نقصان نہیں پہنچاتے تھے اور خود کو ہی تکلیف دیتے تھے تاہم ایک بار انہوں نے صرف نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کو ’’کھل نائیک‘‘، ’’رام لکھن‘‘، ’’سوداگر‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار سبھاش گھائی نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے وہ ایک شرمناک لمحہ تھا تاہم اگلی صبح جب میں اٹھا تو سلیم خان نے بہت مودبانہ انداز میں مجھے سے معافی مانگی اور پھر سلمان خان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر میرے گھر بھیجا جس نے مجھے  سے معافی مانگی۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ہدایت کار سبھاش گھائی اور بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان میں تعلقات بہتر ہوگئے تھے اور انہوں نے ’’یووراج‘‘ فلم بھی کی جس میں انیل کپور، بمن ارانی اور کترینہ کیف نے بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے