شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔  ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 2 مارچ کو شیخ رشید کو عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانے کا حکم  بھی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر قتل کے الزام کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کیس میں دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے۔ دوران سماعت شیخ رشید نے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے، 15 مارچ کی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے آرڈر ہیں، چالان آگیا ہے، لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہو جائے تو پھر دیکھ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے