فیصل کریم کنڈی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غیرسیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی۔ فیصل کریم کنڈی

ڈی آئی خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غیر سیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی میں خواتین کی رجسٹریشن موبائل وین سے ہوگی۔ یہ پروگرام تمام غریب ووٹرز کے لئے شفاف انداز سے جاری ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ تمام کارڈ ہولڈرز کے بچوں کا وظیفہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، کالج اور یونیورسٹی کے غریب طلبا کے لیے بھی وظیفہ فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ملک بھر میں 9 لاکھ کارڈز بلاک کئے گئے، جن میں سے ڈھائی لاکھ کارڈز پورے ملک میں دوبارہ بحال کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے