الیکشن کمیشن

پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ فیصہ آج ہوگا

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟ اس حوالے سے  سیاسی کشمکش کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ لگانے کیلئے آج فیصلہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی اور احد چیمہ میں سے کسی ایک کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا، اعظم خان نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔ خیال رہے کہ  گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اعظم خان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے