امریکی اسلحہ

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی اسلحے کے استعمال کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت بار بار سامنے آرہے ہیں، اور حالیہ 29 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھی اس اسلحے کے ثبوت سامنے ائے، جس میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے انہی ہتھیاروں سے نوشکی میں ایف سی کیمپوں پر حملے کئے، پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر انہی ہتھیاروں سے حملے کئے گئے، ژوب گیریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحے کا استعمال کیا، جبکہ چترال میں 2 فوجی چیک پوسٹوں پر بھی امریکی ہتھیاروں سے لیس کالعدم ٹی ٹی پی نے حملہ کیا۔

دوسری جانب پینٹا گون خود اعتراف کرچکا ہے کہ امریکا نےافغان فوج کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 27 ہزار 300 جنگی ہتھیار فراہم کئے، اور امریکی فوج کے انخلا کے وقت 3 لاکھ ہتھیار افغانستان میں ہی باقی رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے