ماہرہ خان

ماہرہ خان کی جانب سے اپنی اداکاری پر ہونے والی شدید تنقید پر لب کشائی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اداکاری پر ہونے والے تنقید پر بالآخر لب کشائی کر ہی دی۔ ماہر ہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ کیوں جب میرے اوپر کوئی بات آتی ہے تو سب میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی، اداکارہ کاکہنا تھا کہ کچھ صحافی میری تعریف کرتے ہوئے بھی معذرت خواہانہ انداز اختیار کرتے ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ اکثر اوقات میں خاموشی اختیار کر لیتی ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ خاموشی زیادہ تیزی سے اثر انداز ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران  اداکارہ ماہرہ  خان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ بہت افسوسناک لگتا ہے کہ میں اپنے کرداروں پر بہت محنت کرتی ہوں لیکن مجھے وہ پزیرائی نہیں ملتی۔ مجھے مسلسل اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے