وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشت گرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔ اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، فورسز کو جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اجتماعی سوچ اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ قوم اپنی شیردلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہے گی، شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ردالفساد اور ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات تھے، مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، امن و امان کی بنیادی ذمے داری صوبوں کی ہے لیکن وفاق ان مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے