سعید غنی

عمران خان اپنی نااہلی بچانے کیلئے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لئے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم پہلے کبھی نہیں آیا، انہوں نے اپنی نالائقیوں سے معیشت، بےروزگاری اور مہنگائی کو یہاں تک پہنچایا۔ عمران خان کی حکومت میں چینی، کھاد اور ادویات کا اسکینڈل آیا، وہ ملک کے تعلقات دیگر ملکوں سے خراب کررہے ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں ان کو عدم اعتماد کا پتا تھا، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں اختلاف ہی عدم اعتماد اور استعفوں پر ہوا، عدم اعتماد جب جمع ہوا تو سابق وزیراعظم نے شکر ادا کیا، انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز ہے، ان کو ہٹانے کے لیے آئین کو مکمل فالو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے