بلاول بھٹو

غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھنس دیا ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھنس دیا ہے، عوام کو پی ٹی آئی کے ظلم و جبر سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم سماجی انصاف پر جاری اپنے پیغام میں معاشرے کے ہر طبقے کو سماجی انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے۔ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ سماجی انصاف ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے، ہم خواتین، مزدوروں، نوجوانوں اور اپنے معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے، تو وہ عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے، ناانصافیوں کے خلاف قربانیوں کی ایک طویل تاریخ کے بعد پی پی پی اب معاشرے کے ہر طبقے میں سماجی ناانصافیوں کے متاثرین کے لیے ایک امید ہے۔

پی پی چئیرمین نے کہا کہ ہماری پارٹی کے بانی وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سماجی عدم مساوات کے خلاف تحریک چلائی، قائدِ عوام نے ملک میں پہلی بار عوام کے لیئے ایک فرد ایک ووٹ کا حق حاصل کیا تھا۔ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو تو بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی پاداش میں عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے