چوہدری پرویز الہی

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ وزیرِ اعلیٰ نہیں رہیں گے

لاہور (پاک صحافت) ماہرِ قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ وزیرِ اعلیٰ نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے اجلاس نہ بلانے یا اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں ایک نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل سے متعلق بات کرتے ہوئے پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ جب گورنر کہہ دے تو وزیرِ اعلیٰ پر اعتماد کا ووٹ لینا لازم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی غلط فہمی ہے کہ جمعے کو تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی ہو گی۔

واضح  رہے کہ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئینی و قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہ ہو رہا ہو تو گورنر آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت اعتماد کے ووٹ کے لیے نیا اجلاس طلب کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے