پاکستان مذہبی سیاحوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے، بدھ مت کے مذہبی پیشوا

اسلام آباد (پاک صحافت) بدھ مت کے مذہبی پیشوا کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔بدھ پیشوا کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے بدھ ازم کے آثارِ قدیمہ کی حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، بدھ ازم کے حوالے سے پاکستان میں 6 ہزار سے زائد مقامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھ مت کے مذہبی پیشواؤں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں انہوں نے گندھارا سیاحت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیرِ مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کے احیاء کے موضوع پر گزشتہ دنوں ہوئی عالمی گندھارا کانفرنس میں مختلف ممالک سے 31 وزیٹرز پاکستان آئے۔ ان میں ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا اور دیگر ممالک سے بدھ مت کے ماننے والے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے