فیصل واوڈا

شہزاد اکبر ملک سے باہر کیوں ہیں یہاں آئیں اور اپنی سچائی پیش کریں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر ملک سے باہر کیوں ہیں یہاں آئیں اور اپنی سچائی پیش کریں، شہزاد اکبر بتائیں ان کو ملک سے باہر بھجوانے والا کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ  اس وقت کے وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز  کے معاملے کو ایجنڈے کا حصہ بنایا تھا، اجلاس میں شہزاد اکبر سے میری بہت تو تو میں میں ہوئی تھی، دوسرے دن اجلاس میں یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے  شہزاد اکبر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو جب دبئی سے نکالا جا رہا تھا یہ جھوٹا شخص دبئی میں موجود تھا، جب حکومت کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں تھے چکوال کا سوئی گیس کا معاملہ ایجنڈے میں آیا اور منظور ہوگیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کی بات کرتے ہیں تو ہم بھی کچھ کم نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے