اختر مینگل

اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

کوئٹہ (پاک صحافت) سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ پر مشتمل ٹریبونل نے بی این پی کےسربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی اقامہ کی بنیاد پر مستردکیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے موقع پر سردار اختر مینگل کے وکلاء ساجد ترین اور جواد احمد ٹربیونل میں پیش ہوئے۔ ساجد ترین کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل نے اقامہ سفری مقاصد کے لیے حاصل کیا تھا، انہوں نے اقامے سے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ اپیلٹ ٹربیونل نے استفسار کیا کہ کیا سردار اختر مینگل کے اقامے سے ملازمت کرنے کے ثبوت ہیں؟

جس پر ان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کے اقامےکے ذریعے تنخواہ یا مالی فائدے کا کوئی ثبوت نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اقامے کا ذکر نہیں کیا تھا جو بدنیتی کے زمرے میں آتا ہے۔

بی این پی سربراہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ دوسرے سیاسی رہنماؤں نے بھی اقامے حاصل کیے مگر انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے