وزیر اعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیو کلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میانوالی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی میں چشمہ 5 نیو کلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جس کی استعداد کو 1100 میگاواٹ سےبڑھا کر1200 میگاواٹ کر دیا گیا ہے، اس معاہدے پر2017 میں دستخط ہوئے تھے لیکن یہ منصوبہ 5 برس التواکا شکار رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 سستی توانائی کے حصول کی جانب قدم ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق میانوالی میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرٍ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کا عکاس ہے، چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 ایک اہم سنگِ میل ہے۔ وزیرٍِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، مشکل وقت میں دوست ممالک نے تعاون کیا۔

وزیرٍِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عظیم دوست کی مشکل وقت میں مدد کو کبھی نہیں بھولیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی منظور ی کے بعد ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 جیسے منصوبوں کا شروع ہونا افواہیں پھیلانے والوں کو مؤثر جواب ہے، چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کو عالمی توانائی ایجنسی نے بھی محفوظ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے