علامہ طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کا جمعہ کو ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان علماء کونسل نے جمعہ کو پورے ملک میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چئیرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس میں اعلان کیا کہ جمعہ کو پورے ملک میں یوم شہدائے فلسطین منایا جائے گا۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا کام جارحیت روکنا اور تنازعات حل کرنا تھا لیکن یہ ادارہ آج اسرائیل اور امریکا کے سامنے ناکام ہوچکا ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے