سینیٹ

نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو اتفاق رائے سے  سینیٹ نے منظور کرلیا ہے، جس کے بعد دونوں اداروں کے معاملات میں اصلاحات انجام پائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب ترمیمی بل پیش کیا جب کہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سوال کیا کہ انتخابات ترمیمی بل کو کمیٹی کے سپرد کروں یا ابھی پاس کرانا ہے؟ اس پر اعظم نذیر نے کہا کہ یہ وہ بل ہے جسے سینیٹ کمیٹی نے منظورکیا تھا، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق واپس نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ سیکریسی کو نظر رکھ کر ووٹ کا حق ڈالنا یقینی بنائیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے