بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی یاد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے شہید کیا جا رہا ہے، نگراں وزیراعظم، نگراں وزیر خارجہ سے مطالبہ ہے کہ فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھائیں۔ عوامی رابطہ مہم میں ایک ہی مطالبہ ہوگا، الیکشن کی تاریخ دو، الیکشن کرواؤ، عوام کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے دو، ان کو عوام کا مطالبہ ماننا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نفرت اور گالی کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا، آج کے پاکستان کے لیے نئی سوچ اور نئی سیاست کی ضرورت ہے، ہمیں نئی قیادت کی ضرورت ہے جو ماضی میں پھنسی ہوئی نہ ہو، ہمیں 90ء کی دہائی کا پاکستان چاہیے نہ کہ2017 کا پاکستان چاہیے۔ الیکشن کروانے پڑیں گے، پارلیمان اور سیاست کو جگہ دینی پڑے گی، معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام کے ساتھ معیشت کو عوام کے مفاد پر چلانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کی گنجائش رکھنی پڑے گی، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا پڑے گا، انا کی سیاست کو دفن کرنا پڑے گا اور عوام پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔ عوام کو ہی ملک کے مسقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے، مخالفت کی سیاست کو ختم کرکے مفاہمت کی سیاست کو بحال کریں گے، مخصوص طبقہ فائدہ اٹھاتا رہے گا تو عوام غریب ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے