نیب کا مریم نواز اور صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد  (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر  کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ نیب کا پراسیکیوشن برانچ کو بھیجا گیا خط بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جائے گا، نیب کے فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے