مراد علی شاہ

سندھ میں سیلاب سے 15 لاکھ گھر گرگئے، تعمیر کیلئے 450 بلین روپے درکار ہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے 15 لاکھ گھر گرگئے، تعمیر کے لئے 450 بلین روپے درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے کا علاقہ ڈوبنے سے ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، سندھ کے 24 اضلاع، 102 تعلقہ اور 5 ہزار 727 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 405 اموات ہوئیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے، سندھ میں 31 لاکھ 72 ہزار 726 ایکڑوں پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بارشوں کے باعث دو ہزار 281 کلو میٹر کی 570 سڑکیں تباہ ہوئیں جن کے نقصانات کا تخمینہ 860 بلین روپے بنتا ہے، سندھ حکومت کو اموات اور زخمیوں کا معاوضہ دینا ہے، گرے ہوئے گھر اور مرنے والے مویشیوں کا بھی معاوضہ دینا ہوگا، زرعی مشینری، کھاد، کیڑے مار ادویات اور بیج پر سبسڈی دینا ہوگی۔ انہوں نے ڈونرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سبسڈی دینے سے زراعت کی بحالی میں مدد ملے گی، سندھ کو ایک ملین خیمے، 3 ملین مچھر دانیاں، 2 ملین راشن بیگ، ایک ملین جیری کین کی ضرورت ہے، سندھ کو ایک ملین کچن سیٹ، 5 لاکھ چھتریاں اور 5 لاکھ اونی میٹرسز کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے