پرویز خٹک

میں نے پی ٹی آئی سے مقابلے کیلئے جماعت بنائی ہے۔ پرویز خٹک

پشاور (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مقابلے کیلئے جماعت بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو میدان میں لائیں، کافی دوست ہیں جو جلدی ہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ میں لوٹا نہیں ہوں میں نے تحریک انصاف کے مقابلے کیلئے پارٹی بنائی ہے، سیاسی رہنما ہیں اور سیاسی مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اگر حلقے مں آپ کی عزت نہیں تو الیکشن نہ لڑیں، اگر میں نے کچھ نہیں کیا ہوتا تو لوگ عزت نہیں دیتے۔ انتخابات میں ہر پارٹی کا اپنا اپنا نظریہ اور منشور ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کروں گا، اگر ایڈجسٹمنٹ کریں گے تو یہ حلقے کے عوام سے دھوکا ہوگا، منشور اور وعدے کرنے والے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی خدشات نہیں ہماری تیاری مکمل ہے، میں جب بھی میدان میں آتا ہوں تو جیت کر جاتا ہوں، خیبرپختونخوا کی بہتری کیلئے سب سے زیادہ کام میں نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے