احسن اقبال

پاکستان بین المذاہب دھرتی ہے، ہم تمام مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ رہتے ہیں یہ بین المذاہب دھرتی ہے، ہم تمام مذاہب کے مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے سکھ یاتری پاکستان آئیں اور مقدس مقام کی زیارت کریں۔ بابا گرونانک کرتار پور ایک ایسی بستی ہے جس میں امن محبت کی صدا بلند ہوتی ہے۔ ہم ماضی کی طرح اس سال بھی سکھ یاتریوں کا بھرپور استقبال کریں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کو حکومت پاکستان زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے، سیالکوٹ ایئرپورٹ سے براہ راست لنک روڈ کرتار پور تک آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب دھرتی ہے یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہم تمام مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے