مریم اورنگزیب

ضمنی الیکشن کے بعد حکومت پارلیمان میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد اتحادی حکومت پارلیمان میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں عمران خان اندھا ہوچکا ہے، 4 سال اس ملک پر مسلط رہا، ضمنی الیکشن میں کراچی اور ملتان میں آپ کے خلاف ریفرنڈم آیا، عمران خان نے ملک کو معاشی دیوالیہ، نوجوانوں کو بے روزگار اور کشمیر کا سودا کیا، کرپشن سے اٹی ہوئی فائلیں منہ پر طمانچے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ ضمنی الیکشن کو ریفرنڈم کہہ رہے ہیں تو ملتان، کراچی میں بھی ریفرنڈم ہوا، 75 سال میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا، لوگوں کے ڈرائیور بنے رہے، ٹیکسی ڈرائیور بنے رہے، دوست ممالک کو ناراض کر دیا، کشکول لے کرگئے، جو 4 سال کیا، اس پر انٹرنیشنل ایجنسیوں کو کیوں خط نہیں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد حکومت کے پاس 176 ووٹ ہیں، حکومت 6 سیٹوں کے ساتھ یلغار کرنے سے نہیں آئے گی، نوازشریف کو آئین وقانون کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا حق تھا، تم جیسا چور کسی قسم کی تعیناتی کرنے کا حقدار نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپریل میں ملک ڈیفالٹ ہوچکا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، فارن فنڈنگ کے عوض تم ملک کا سودا کرچکے تھے، تم نے شہباز شریف کے منصوبوں پر تختی لگانے کے سوا کوئی کام کیا؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے