راجہ پرویز اشرف

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ترکیہ کے ساتویں یوم جمہوریت اور قومی یکجہتی کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 250 سے زیادہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان نے ترکیہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ دونوں نے مشکل وقت خصوصا قدرتی آفات میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، صدر طیب اردوان کی ولولہ انگیز قیادت میں ترکیہ ترقی کے مزید منازل طے کرے گا۔ پاکستان اور ترکیہ دونوں کے درمیان پارلیمانی روابط کو بڑھانا علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاچینے ترکیہ کے یوم جمہوریت کی تقریب میں شرکت پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو اخوت اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے