نوازشریف زرداری

نوازشریف اور آصف زرداری الیکشن کے فوری انعقاد پر متفق

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف اور آصف علی زرداری کے ملاقات میں دونوں رہنماوں میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا جبکہ انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی اہم معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی دبئی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی، ملاقات میں وفاق سمیت سندھ اور بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کا فارمولا بھی طے کیا گیا ہے۔ وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی۔

جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوگی۔ نگران وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات مقررہ وقت پر کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے