کے ایم سی نے عید الاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

کراچی (پاک صحافت) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق آلائشوں کو اٹھانے کے آپریشن میں 6 ہزار 802 گاڑیاں جبکہ 24 ہزار 366 افراد پر مشتمل ورک فورس استعمال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں   بتایا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے جام چکرو، گونڈ پاس اور ملیر کی لینڈ فل سائٹس پر  91 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ آلائشیں دفن کرنے کیلئے 18 خندقیں کھودی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، شہری 1128 پر اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تمام یوسی اور ٹاؤن چیئرمینوں کو پابند بناتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام ٹاؤن اور یوسی چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے