بلاول بھٹو

سندھ حکومت دن رات سیلاب متاثرین کیلئے کام کررہی ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ حکومت دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے کورونا سے زیادہ معیشت پر اثر پڑا ہے۔ سیلاب کے باعث 40 لاکھ ایکڑ زرعی زمین پر پانی آیا، تمام موجودہ وسائل سیلاب متاثرین کی امداد پر لگا دیے ہیں، سیلاب کا 50 فیصد پانی نکالا جاچکا ہے، مکمل پانی نکلنے کے بعد اصل نقصان کا اندازہ ہوسکے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں تاریخی بارشیں ہوئیں، انفرا اسٹرکچر کو نقصان نظر آرہا ہے، کراچی میں بارش سے نقصان 30 ارب ڈالر کے نقصان میں شامل نہیں ہے۔ اسلام آباد کی طرف بڑھیں تو لگتا ہے الگ ملک ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ دو پاکستان ہوں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک پاکستان میں سیاسی گیم ہوتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاست کا نہیں سوچنا، کچھ لوگ سازشیں کررہے ہیں کہ سیلاب کے دوران ان کی حکومت کیسے آئے لیکن ہمارے لوگ زندہ رہیں گے تو سیاست کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے