آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں ایک دن کی توسیع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں عدم اتفاق کی وجہ سے ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری پاکستان کی بات چیت میں دوسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے کوئی اتفاق نہ ہونے کے باعث اسٹاف لیول کا معاہدہ طے نہ پا سکا، تاہم دیگر اہم نکات طے کرلیے گئے ہیں جس کے بعد مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے۔

پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 1.10 ارب ڈالر کی آخری قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے کے مذاکرات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم نکات طے پا لیے گئے ہیں، جس کے بعد فریقین میں معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک دن کی توسیع کی گئی ہے، جس کے بعد میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 1.10 ارب ڈالر کی قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز 14 مارچ کو ہوا تھا جو شیڈول کے مطابق آج 18 مارچ کو حتمی شکل طے پانا تھے، تاہم میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانسل پالیسیز اور لیٹر آف انٹنٹ کے مسودے پر مشاورت کے لئے ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے