احتجاج

بڑھتی مہنگائی نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق  پاکستان تحرک انصاف کی حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت احتجاجی مظاہروں کی تیاریاںشروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، چمن، مہمند سمیت مختلف شہروں میں نون لیگ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔ سکھر میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے گھنٹہ گھرچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے، نوکریوں کا اعلان کرنے والی پی ٹی آئی حکومت میں بیروزگاری عروج پر ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں مسلم لیگ نون نے مہنگائی کےخلاف جین مندرچوک پراحتجاج کیا، احتجاج میں شامل نون لیگی کارکنوں نے یوٹیلٹی بلز اور روٹیاں اٹھا رکھی ہیں۔ دوسری جانب استور میں مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ نون استور کے زیر اہتمام بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مہنگائی کے خلاف مظاہرے کے باعث گلگت راولپنڈی سڑک پر ٹریفک معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے