پیپلزپارٹی ن لیگ

پیپلزپارٹی اور ن لیگی قائدین سمیت درجنوں رہنماوں کے نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ طویل مدت سے ای سی ایل میں موجود پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت اور رہنماوں کے نام بالآخر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومتی پالیسی کے مطابق 100 سے زائد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں۔ جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ان میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اور منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت دیگر نام بھی لسٹ سے نکالے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، موجودہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے